بالاکوٹ (بیوروررپوٹ
نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعات اور سیاحت بیرسٹر فروز جمال شاہ کاکا خیل نے دو روزہ ناران کاغان کا سرکاری دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کلچر ٹورزم اتھارٹی برکت اللہ مروت ٬چئیرمین ڈاکٹر ایمل زمان خان ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی طارق خان ڈپٹی ڈائریکٹر امین الحسن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ نگران صوبائی وزیر کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بارے بریفنگ دی گئی۔
نگران صوبائی وزیر نے اپنے سرکاری دورے کے موقع پر رافٹنگ بھی کی اور سیاحوں سے بھی ملے، سیاحوں سے ان کے مسئلے دریافت کیے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ نگران صوبائی وزیر نے ناران کے سرکاری دورے کے موقع پر ناران میں صفائی مہم کا بھی اغاز کیا اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے وہاں پر 2 لاکھ اشیائے خوردو نوش کے بیگز بھی سیاحوں اور ہوٹلوں میں تقسیم کئے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دریائے کنہار میں 500 ٹراؤٹ کے بچے بھی پانی میں چھوڑے۔ ناران کے سرکاری دورے کے موقع پر نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے 150 بیٹھنے کے بنچز لگا کر انکا افتتاح کیا۔ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت جاری کی کہ پہلے سے موجود 8 پبلک ٹوائلٹس جو موجود ہیں ان کے علاوہ مزید اٹھ پبلک ٹوائلٹس بنائے جائیں جس سے سیاہ مستفید ہو سکیں، انہوں نے اس موقع پر 200 بنز بھی لگائے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 1122 کے افس کا بھی دورہ کیا اور ان کے کام کو سراہا۔ کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 20 ملازمین جو کہ خیموں میں رہ رہے تھے ان کی مستقل رہائش کا بندوبست کر کہ انہے وہاں رہائش پذیر کیا۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کے لئے پانچ سال سے بند 18 ہٹس کو فعال بنا دیا گیا ہے اور اس سال مزید 40 ہٹس کو فعال کر دیا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیر نے ناران کاغان کے مختلف جگہوں کا دورہ کیا اور وہاں پہ سیاحوں سے ملے اور کلچر ٹورزم اتھارٹی اور کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی کہ ناران میں پارکس بنائے جائیں، گرین بیلٹس بنائی جائیں تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین جن کی تنخواہیں سات سال سے کم تھی اور نہیں بڑھائی جا رہی تھی انہیں قومی کم از کم اجرت 32 ہزار کے برابر کر دی۔
بیرسٹر فروز جمال شاہ کاکا خیل نے ہوٹل ایسوسی ایشن کے وفد سے ان کے صدر سیٹھ مطیع اللہ اور جنرل سیکرٹری ہارون یاسر کی سربراہی میں ملاقات کی اور انہیں سیاحوں کے ساتھ تعاون، ہوٹلوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرنے کا بھی کہا۔
نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے جیپ ایسوسی ایشن کے لیے ایک جیپ اڈا کا بھی افتتاح کیا۔
برسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنسو جھیل سے سیف الملوک جھیل جو کہ اٹھ کلومیٹر پیدل راستہ ہے، شوگران سے ملاکنڈی جو کہ سات کلومیٹر پیدل راستہ ہے، شڑاں سے ندی بنگلہ جو 11 کلومیٹر پیدل راستہ ہے، بھونجہ سے نیل گلی جو کہ 17 کلومیٹر پیدل راستہ ہے، سیراں ویلی سے رتی گلی جو کہ نیلم ویلی کا 23 کلومیٹر پیدل راستہ ہے، اس کی مرمت کی جائے اور اس پہ صفائی کا کام بھی کروائیں تاکہ عوام کو اس پہ چلنے میں دشواری اور مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ نگران صوبائی وزیر نے ان ٹریکس کا جائزہ لینے کے بعد یہ احکامات جاری کئے۔ سرکاری دورے سے واپسی پر صوبائی نگران وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ناران پی ٹی ڈی سی کا دورہ بھی کیا اس موقع پر سابقہ وفاقی وزیر سید قاسم شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔