ناراں سیاحوں کو سہولیات پہنچانے کے لیے افسروں کا اجلاس

مانسہرہ
ناران میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام کمشنر ہزارہ ڈویژن عامر سلطان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاحوں کو درپیش مشکلات دور کرنے اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کے عملی اقدامات اُٹھانے کا جائزہ لینا تھا اجلاس میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل طارق خان سمیٹ مختلف محکموں کے افسران ڈپی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ اسیسثنٹ کمشنر بالاکوٹ نے بھی شرکت کی اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے سیسزن کے آغاز پر وادی کاغان میں کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی اجلاس میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف ایشو پر گفتگو ہوئی بعد ازاں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ہزارہ عامر سلطان نے کہا کہ کاغان ناران روڈ کی مرمت کا کام بہت جلد شروع ہو ریا ہے انھوں نے کہا کہ ناران میں ہوٹلز کی تعمیر سے سیاحوں کو رہائش کی سہولیات ملتی ہیں یہاں انویسٹر کنکریٹ بلڈنگ کی تعمیر کو ریفر کرتا ہے ماحول کے لئے بغیر این آو سی آور لاز کی خلاف ورزی آور دریا کے کنارے ریور پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والی نئے تعمیرات پر پابندی ہے آور عمارت سیل کروائیں ہیں آور آئندہ بھی تعمیر کی اجازت نہیں دیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹراوٹ فش میں پھیلنے والی بیماری کے بارے میں جائکا کے ماہرینِ نے سپملنگ حاصل کر لی ہے انکے ریکامنڈیش کے بعد اقدامات اٹھائیں جائنگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں