لوئر کوہستان :-جرائم پیشہ عناصر، مجرمان اشتہاریوں، بلخصوص منشیات فروشوں ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سینپ چیکنگ ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئر کوہستان محمد اشتیاق کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مطلوب خان ،ایس ایچ اوز تھانہ پٹن ،دوبیر انچارچ ٹریفک، انچارچ پولیس چیک پوسٹ چکئی، مٹہ بانڈہ ہمراہ نفری پولیس و ایلیٹ کےحدود تھانہ کے مختلف مقامات اور ضلع لوئر کوہستان کے داخلی و خارجی راستوں پر سینپ چیکنگ اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن عمل میں لایا گیا۔دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سینپ چیکنگ حساس مقامات، ہوٹلز ، مکانات ، کرایہ داروں،گاڑیوں موٹرسائیکلوں،اور مشکوک افراد کی چیکنگ کی گئی ۔
*دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن مجموعی طور پر 02 عدد پستول 30بور معہ 50عدد کارتوس برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کیے۔جبکہ وسیع پیمانےپرکاروائی انسدادی عمل میں لائی گئی