پاکستان نیوی
کے چار ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرلز کے عہدے پر ترقی
جس میں ضلع ہری پور کی تحصیل خانپور کے گاوں نکڑا کے سپوت راجہ رب نواز بھی شامل ہیں۔.وائس ایڈمرل راجہ رب نواز نے 1991 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ ان کی کمانڈ کی تقرریوں میں پی این ڈسٹرائر کے کمانڈنگ آفیسر، کمانڈر ویسٹ اور فلیگ آفیسر سی ٹریننگ شامل ہیں۔ ان کی نمایاں اسٹاف تقرریوں میں چیف اسٹاف آفیسر ٹو کمانڈر پاکستان فلیٹ، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (پلانز) اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ویلفیئر اینڈ ہاؤسنگ) شامل ہیں۔ ایڈمرل پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ اس وقت وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کمانڈر کوسٹ تعینات ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں فلیگ آفیسر کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔
Congratulations