نیو گوادر ائرپورٹ کا افتتاح چینی صدر شی سے کرائے جانے کا پلان
نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ پاکستان کا ایک سب سے بڑا گرین فیلڈ ائرپورٹ کی حیثیت ستمبر 2023ء میں اختیار کریگا اسٹیٹ آف دی آرٹ پسنجر ٹرمینل اور کارگو ٹرمینل تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔
چین کے صدر شی ژن پنگ ازخود یا اپنے ملک کے نامزد عہدیدار کو نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے بھجوائیں گے وزیراعظم آفس‘ دفتر خارجہ‘ سی اے اے نے افتتاحی تقریب کی منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ بلوچستان کی بندرگاہ گوادر کےلئے عالمی اہمیت کا حامل ہو گا۔
4ہزار تین سوایکڑ رقبے پر محیط نیو گوادر ائرپورٹ کا رن وے 3658میٹر ہے اسکے رن وے کی لمبائی 2ہزار میٹر/6500فٹ رکھی گئی ہے اور یہ مکمل ہو چکا ہے نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رن وے پر دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ائربیس اے 380 لینڈ اور ٹیک آف کرسکیں گے 600 مسافروں کو لیکر محو پرواز ہونے کی صلاحیت رکھنے والا اے 380طیارہ لینڈ اور ٹیک آف کر سکے گا۔
موجودہ گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے گوادر کو کراچی‘ تربت‘ کوئٹہ‘ پشاور‘ اسلام آباد‘ لاہور‘ دبئی‘ کویت سٹی‘ ریاض‘ تہران‘ مشہد‘بحرین اور مسقط سے ملانے لگے ہیں دوسری طرف دیگر ائرلائنز نے بھی گوادر کیلئے پروازیں شروع کر دی ہیں ان میں عمان ائر بھی شامل ہے جو اے ٹی آر 42ائرکرافٹ مسقط سے گوادر کیلئے چلا رہی ہے۔ اسکے علاوہ ائربس طیارہ ہفتے میں دو دفعہ گوادر کیلئے پروازیں کر رہا ہے نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رن وے کے ساتھ 75فٹ چوڑا ٹیسکی وے تعمیر کر لیا گیا ہے
رن وے کے دونوں اطراف 35‘ 35فٹ چوڑے شولڈر بنائے گئے رن وے پر دن اور رات اور ہر موسم میں طیارے ٹیک آف اور لینڈ کیا کرینگے رن وے پر چینی کمپنی نے دنیا کی جدید ترین لائٹس نصب کر دی ہیں جو پچھلے سال پروازوں کیلئے کھلنے والے دنیا کے جدید ترین بیجنگ کے ہوائی اڈے پر لگی ہیں۔