خیبر پختون کے ضلع بونیر میں والدین کی نافرمانی اور تشدد کرنے پر بیٹے کیخلاف تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔۔والدین کی درخواست پر بیٹا گرفتار
مسمی ہارون زادہ ولد طالب ساکن غازی خانے نے دفتر ڈی پی او میں پیش ہو کر اپنے بیٹے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی استدعا کی کہ اسکے بیٹے نورالسلام نے انکے ساتھ مار پیٹ کی اور گھر سے بے دخل کرنے کیلئے دھمکیاں بھی دی.
ڈی پی او شاہ حسن نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ پیر بابا افسان خان کو ملزم نورالسلام کے خلاف تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرنے اور جلد سے جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے.جسکے خلاف مقدمہ رجسٹر کرکے حسب ضابطہ گرفتار ہوکر پابند سلاسل کیا گیا.