واہ کینٹ کا نو جوان امبریلا آبشار حویلیاں میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا ۔۔۔

حویلیاں ۔۔۔۔

)امبریلا ابشار کی سیر کے لیے انے والا نوجوان گر کر زندگی کی بازی ہار گیا تفصیلات کے مطابق مصور عباس ولد خادم حسین سکنہ واہ کینٹ ٹیکسلا، گھومنے پھرنے کے لیے دوستوں کے ساتھ آیا جو امبریلہ آبشار کے پاس گر پڑا اور پانی کے تیز بہاو کی نظر ہو گیا امبریلہ آبشار پر موجود مقامی نوجوانوں نے بچانے کی کوششیں کیں لیکن پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکے امبریلہ آبشار سے کاغیاں ڈولی لفٹ کے پاس تک مقامی نوجوانوں نے ریسکیو کا دائرہ کار بڑھا دیا بالآخر کاغیاں ڈولی لفٹ کے پاس سے نعش مل گئی نعش کو ایمبولینس کے ذریعے حویلیاں منتقل کر دیا گیا جہاں سے نعش کو آبائی شہر واہ کینٹ روانہ کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں