االیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج، اخراج منتقلی اور درستگی کیلئے آخری تاریخ 13 جولائی 2023ء مقرر کر دی ہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ووٹرز آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنے شناختی کارڈ کا حصول اور ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں۔ آپ کے ووٹ کا اندراج آپ کے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتہ پر ہوگا۔ ووٹ کے اندراج ہنتقلی و درستگی کے سلسلے میں ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر تشریف لائیں اس ضمن میں خاص طور پر خواتین، خواجہ سراء اور معذور افراد سے گزارش ہے کہ وہ اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر SMS کے ذریعے چیک کریں اور اگر کسی قسم کی درستگی در کار ہو تو دفتر ضلعی الیکشن کمشنر آفس سے رجوع کریں اور متعلقہ فارم 21، 22، 23 ( فارم 21 اندراج کیلئے ، فارم 22 اخراج کیلئے اور فارم 23 درستگی کیلئے ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کر لیں یا ضلعی الیکشن کمشنر ایبٹ آباد کے دفتر واقع گڑھی پنہ چوک نزد میزان بینک مری روڈ نواں شہر سے حاصل کریں ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عملہ ہمہ وقت آپ کی معاونت کیلئے موجود ہے۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June