مانسہرہ : ٹریفک پولیس میں تعینات ان ٹرینڈ نوجوان اہلکار عوام کو سکھ دینے کے بجائے اذیت کا باعث بننے لگے. چوک چوراہوں میں جونیئرز ٹریفک اہلکاروں کی اخلاقی تربیت کرنے کا عوامی مطالبہ.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئ دنوں سے رمضان آمد کے ساتھ ہی ٹریفک کی بڑھتی روانی کو قابو کرنے کے لئے بڑی تعداد میں نئے بھرتی ہونے والے پولیس اہلکاران مین چوک چوراہوں اور روڈز پر تعینات کئے گئے ہیں.
جن میں سے اکثر و بیشتر مبینہ طور پر اچانک بڑھتی ہوئی ٹریفک اژدھام کو دیکھ کر کنٹرول کرنے کے بجائے ٹریفک کنٹرول اسرار رموز سے ناواقف ہونے کے باعث آئے روز ڈرائیورز حضرات اور عوام سے بحث و تکرار اور تلخ کلامی سے پیش آنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں.
جس کی واضع مثال گزشتہ روز پنجاب چوک میں تعینات جونیئر سمیر نامی ٹریفک اہلکار کی جانب سے دیکھنے میں آئی. عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے عوام و پولیس میں دوریاں پیدا کرنے والے ایسے ان ٹرینڈ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایک سینیئر اہلکار کی تعیناتی اور جونیئرز کی اخلاقی و محکمانہ تربیت کے خصوصی اہتمام کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسے نا خوشگوار واقعات کی روک تھام ہو سکے.