ٹریفک پولیس کی طرف سے عوام الناس میں فری ہیلمنٹ تقسیم

ٹریفک پولیس لوئردیر کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں میں فری ہیلمیٹ تقسیم کئے گئے،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئردیر ضیاءالدین احمد کے ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فخرعالم خان اور ٹریفک انچارج خان نظر خان کی قیادت میں ٹریفک پولیس لوئردیر نے شہید چوک تیمرگرہ میں موٹرسائیکل سواروں ہیلمیٹ تقسیم کئے،اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فخرعالم خان نے موٹرسائیکل سواروں پر زور دیا کہ دوران سفر ہیلمیٹ کی استعمال یقینی بنائے جائے کیونکہ ہمیں اپکے زندگی عزیز ہیں.انہوں نے کہا کہ ہیلمیٹ کے استعمال سے موٹرسائیکل سوار دوران حادثہ ذیادہ نقصان سے بچ جاتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کے مطابق سفر کرنے سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی ا سکتی ہیں.اس موقع پر انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو سختی سے ہدایت جاری کیں کہ کمسن اور بغیر ہیلمیٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاون کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں