اپر کوہستان : تھانہ ہربن پولیس کی اہم کاروائ، ٹیلی نار ٹاور کی چرائ گئ قیمتی بیٹریاں برآمد، چور گینگ گرفتار۔
کچھ عرصہ قبل تھانہ ہربن کی حدود میں ٹیلی نار ٹاور کی قیمتی بیٹریاں چوری ہونے کی رپورٹ درج ہوی تھی جس پر ڈی پی او اپر کوہستان محمد خالد خان نے متعلقہ ایس ایچ او کو جلد از جلد چور گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ ہربن سابزل خان نے ایس ڈی پی او غلام محمد خان کی زیر نگرانی، علاقای عوام کی تعاون اور بہترین تفتیش کی بنیاد پر ملزمان محمد علی ولد جہانگیر سکنہ ہربن اور انور زیب ولد رحیم اللہ سکنہ سازین کو گرفتار کرکے موقع سے 09 عدد بیٹریاں, 02 عدد چارجرز برآمد کیے گئے جبکہ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے
ڈی پی او محمد خالد خان نے ایس ایچ او اور پوری ٹیم کو شاباش دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ عوام الناس پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ معاشرہ میں امن و آمان کا بول بالا ہو.