پاک-سری لنکا میچ، کولمبومیں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی
ایشیاء کپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین آج کھیلے جانے والے میچ میں فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہو گا۔ کولمبو میں رات سے ہونے والی بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے، تاہم آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے آج کولمبو میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ایشیاء کپ کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔