نوشہرہ:-تھانہ رسالپور پولیس نے بذریعہ پبلک ٹرانسپورٹ پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 02لیڈی سمگلر کو گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے 5965گرام چرس برآمد کر لی گئی۔مقدمہ درج.تفتیش شروع
جمشید خان SHO تھانہ رسالپور کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت دو لیڈی سمگلر پبلک ٹرانسپورٹ میں پنجاب منشیات سمگل کرنےکی کوشش کرئینگی۔جس پر لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ رشکئی انٹر چینج کے قریب ناکہ بندی کی گئی۔دوران چیکنگ ایک فلائنگ کوچ کو روک کر سوار خواتین کی تلاشی بذریعہ لیڈی کانسٹیبل لی گئی دوران تلاشی دو لیڈی سمگلروں کے قبضہ سے چرس برآمد کی گئی۔وزن کرنے پر چرس 5965 گرام نکلی۔خواتین کی شناخت مسماة ثناء زوجہ نوید اور مسماة شانی زوجہ بلال ساکنان پڑانگ چارسدہ کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں خواتین کیخلاف منشیات سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔