پشاور سے ہری پور منشیات کی سمگلنگ کرنے والا نٹ ورک پکڑا گیا ۔۔بھاری کھیپ بر آمد

ہری پور تھانہ سرائے صالح پولیس کی کامیاب کاروائی ۔پشاور سے ہری پور منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ،بین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار ۔مہران موٹرکارسے لاکھوں مالیت کی 11 کلو 286 گرام چرس اور 113 گرام آئس برآمد ،مقدمہ درج رجسٹر۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر بلخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ۔ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی ہمراہ خباب خان اے ایس آئی و دیگر نفری پولیس کے دوران گشت سرائے صالح بازار میں موجود تھے کہ زرائعے سے پشاور سے براستہ موٹروے شاہ مقصود انٹر چینج ہری پور میں بائی پاس روڈ سے منشیات کی بھاری مقدار میں سمگلنگ کےمتعلق اطلاع ملی۔جو اس اطلاع کومصدقہ جان کر ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمدسجاد کی زیر نگرانی بائی پاس نزد گاڑ ناکہ بندی کی۔دوران ناکہ بندی مہران موٹرکار نمبری MII-116 کومشکوک جان کرروکا۔جو ڈرائیور گاڑی کی حسب ضابطہ تلاشی عمل میں لائی ۔جس سے 113 گرام آئس برآمد ہوئی۔مذید گاڑی کی تلاشی حسب ضابطہ عمل میں لانے پر گاڑی کی ڈگی سے ایک تروڑا برآمد ہوا جس سے 8 پیکٹ کل وزنی 11کلو 286 گرام چرس برآمد ہوئی۔دریافت پر مذکورہ نے اپنا نام شیر حسین ولد اکبرحسین سکنہ حاجی بانڈہ پشاور بتلایا۔جس نے دوران سرسری انٹاروگیشن پشاور سے ہری پور منشیات سمگلنگ کا انکشاف کیا۔ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے زیر دفعہ9D-CNSA/11B-CNSA کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔گرفتار ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں