پنجاب چوک واقعہ ہسپتال سے ڈسچارج کئے جانے والے زخمیوں کو چار پائی پر ڈال کر احتجاج

مانسہرہ پنجاب چوک فائرنگ ملزم گرفتار نہ ہو سکے مانسہرہ ہسپتال نے زخمیوں کو كمپلیكس بھیج دیا
. تاجر او ورثا زخمیوں کو چار پائی پر ڈال کر احتجاج کرنے پریس کلب پہنچ آئے

پنجاب چوک فاسٹ فوڈ فائرنگ اور تین افرادکوزخمی کرنے کے جرم میں ملوث ملزم کی عدم گرفتاری اور فائرنگ سے شدید زخمی تین افراد کو کمپلکس انتظامیہ کی طرف سے ڈسچارج کرنے کیخلاف اہلیان علاقہ اور تاجران کااحتجاج ملزم کیخلاف دہشت گردی کی دفعات شامل کرنےاور زخمیوں کوعلاج کیلئیے ہسپتال میں داخل کرنے کامطالبہ فزشتہ روز مانسہرہ مدن کے سینکڑوں افراد اور تاجران نے گزشتہ شب پنجاب چوک فاسٹ فوڈ پر ملزم کی طرف سے سرعام فائرنگ کرکے تاجر اور دوملازمین کوشدید زخمی کرنے کے واقعہ کیخلاف مانسہرہ پرہس کلب کے سامنے احتجاج کیا احتجاج میں سابق تحصیل ممبر محمدحنیف ۔سابق ناظم محمدجاوید۔صدر انجمن تاجران حاجی ہارون الرشید۔حاجی محمدحنیف۔حاجی شاہد اور دیگرتاجران نے شرکت کی اس موقع پر انھوں نے میڈیاکوبتایا کہ گزشتہ روز ملزم نے سرعام فائرنگ کر کے تاجر اور دوملازمین کوزخمی کیا اور ملزم فرارہوگیا جس پر پولیس کارکردگی سوالیہ نشان ہے انھوں نے کہا کہ اس پر مزید ظلم یہ ہے کہ گولیاں لگنے سے تین شدید زخمیوں کو مانسہرہ ہسپٹل سے ایبٹ آباد کمپلکس ریفر کیا گیا جہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد ڈسچارج کرایا گیا ہے ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کوگرفتار کر کے درج مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کوشامل کیاجائے اور زخمیوں کو جب تک صحت یاب نہیں ہوتے انتظامیہ ہسپتال میں داخل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں