15 جون کو لاپتہ ہونے والے پندرہ سالہ طالب علم سہیل خان کی مسخ شدہ لاش برآمد ، صدمہ برداشت نہ کرکے چچازاد نے بھی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ ذرائع ۔
لوئر کرم ششو سے تعلق رکھنے والے پندرہ سالہ طالبعلم سہیل خان ولد شیر زمان جنہوں نے 15 جون کی صبح کو سکول سے چھٹی لے کر گھر واپس آرہے تھے لیکن گھر نہ پہنچ سکے اور غائب ہوئے ۔ دوپہر تک گھر واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے ادھر ادھر تلاش شروع کی اور اپنے یار دوستوں اور رشتے داروں سمیت ایک دوسرے سے آتہ پتہ معلوم کرنے کی بہتیری کوششیں کیں لیکن ناکام ہونے پر رپورٹ درج کر دی ۔ گزشتہ شام ششو کے جنگلات سے لکڑیاں کاٹنے یا کسی چرواہے نے رکشہ غنڈی پر لاش دیکھ کر گاؤں کو اطلاع دی کہ یہاں پر کوئی لاش پڑی ہوئی ہے جس پر گاؤں والوں نے دوڑ کر وہاں پہنچے ۔ جب دیکھا تو معصوم کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے تھے اور آنکھوں پر بھی پٹی باندھی ہوئی تھی جنہیں انتہائی بے دردی کے ساتھ چاقوں اور چریوں سے مار مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ لوگوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جنہوں نے لاش کو اٹھا کر سدہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا ۔ جہاں پوسٹ مارٹم اور دوسری ضروری کاروائی مکمل کرنے کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی ۔ انتہائی مسخ شدہ ہونے پر گاؤں والوں نے اہل خانہ کے مشورے پر راتوں رات ان کا جنازہ پڑھایا اور آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا ۔ ادھر دل دہلا دینے والے واقع کو سنتے اور بے دردی سے قتل ہونے والے چچازاد بھائی سہیل خان کی مسخ شدہ لاش کو دیکھتے ہی ان کے چچازاد وریخمین خان نے بھی صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے دل برداشتہ ہونے پر اپنے آپ کو گولی مار کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔ پولیس نے دونوں رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال کسی خاص نتیجے پر نہیں سکے ہیں ۔ وردات کے بعد ملزمان کا کوئی پتہ نہیں ہے کہ وہ کون لوگ ہیں اور کیوں اس معصوم کو قتل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اہل خانہ نے بھی تاحال کسی کے اوپر دعویٰ دائر نہیں کیا ہے اور اہل خانہ کا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی بھی نہیں ہے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کر دی ہے اور تلاش شروع کر دی ہے۔ اسی گاؤں میں ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ارشد نامی ایک لڑکے نے اپنے گھریلو ناچاقی پر اپنے آپ کو چاقو سے شدید زخمی کر دیا تاہم ہسپتال پہنچانے پر ڈاکٹروں کی بروقت کاروائی سے ان کی زندگی بچ گئی جنہیں پشاور منتقل کر دیا گیا ۔