ہریپور : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کا ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے دھوکہ دہی سے سرکاری آٹا لینے کی خبر کا نوٹس ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہر ی پور محمد عمر خان کا ہری پور پولیس کو کالی بھیڑوں سے پاک کرنے کا عزم ۔
متعلقہ ٹریفک پولیس اہلکار کو معطل کر کے پولیس لائن کلوز کرنے کے احکامات جاری ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے دھوکہ دہی سے سرکاری آٹا لینے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک پولیس اہلکار کنسٹیبل وقار احمد کو فوری طور پر معطل کرکے پولیس لائن کلوز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔