*تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی ،بارودی مواد ،گولہ بارود ،ہوائیاں پٹاخے بنانے والے ملزمان گرفتار ۔*
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ خانپور انس خان ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن پر موجود تھے کہ زرائع سے خانپور بازار نزد پٹرول پمپ دوکانات کے اندر بارودی مواد ،گولہ بارود ،ہوائیاں پٹاخے بنانے کی اطلاع ملی۔ جو اس اطلاع کو مصدقہ جان کر معہ نفری پولیس دوکانات کی تلاشی لی جو دوکان کے اندر موجود اشخاص عزیز رحمان ولد سلطان احمد اور محمد ناصر ولد محمد مسکین ساکنان خانپور سے 5260 بارودی گولے ،906 بارودی ہوائیاں،42 ہوائی راڈ ،275 بارودی راڈ ہوائی ،50 کلو سوڈیم کلورائیٹ ،112 کلو بارودی ڈیٹرجنٹ ،10 کلو بارودی کمیکل ،9 کلو بارودی کوئلہ ،20 کلو باردی گتہ نلکی برآمد کر کے ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 3/4EXP-15AA/19AA-12SVEP کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا۔