ہزارہ میں پولیس کے غیر ضروری ناکے ختم کئے جائیں ظفر محمود
ایکسائیز پولیس اور مقامی پولیس سیا حوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئے
مشتبہ افراد کو ضرور چیک کیا جائے مگر فیملیز کو تنگ نہ کیا جائے ۔۔سیات کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ھے ظفر محمود ۔۔۔
خیبر پختون خواہ کے نگران مشیر برائے سیا حت ظفر محمود نے ہزارہ ایکسپریس وے اور موٹر وے کا اچانک دور کیا اور مختلف مقامات پر پولیس کے ناکے چیک کئے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ غیر ضروری طور پر چیکنگ اور تلاشی کے عمل سے لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں لہذا غیر ضروری تلاشی اور ناکوں سے گریز کیا جائے اور ہزارہ آنے والے سیا حوں کے ساتھ اخلاق اور نرمی کا رویہ رکھا جائے