مانسہرہ : مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ میں جنگل سے 4 روزسے لاپتہ 6 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق 6 سالہ مصطفیٰ جمعے کے روز گھر سے اچانک لاپتہ ہوگیاتھااوراسکی لاش رکھ ڈلی ڈھاکہ سے 4 روز بعد ملی ہے جس سرپر پتھر مارکر قتل کیاگیاہے۔پولیس نے تھانہ پھلڑہ میں مقدمہ درج کرکے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی ہے۔
بچے کے والد عبدالمالک نے بتایاکہ انکی کسی سے دشمنی نہیں ہے انہوں نے قاتلوں کی جلد گرفتاری اورسخت سزاکا مطالبہ کیاہے۔