کمشنر ہزارہ ڈویژن سیدظہیر السلام سے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر پیسکو ساجد نواز نے کمشنر دفتر میں ملاقات کی اور پیسکو کو بجلی چوری، کنڈا کلچر کے خاتمے اور واجبات نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام نے کہا کہ ڈویژنل اور ضلع سطح پر پیسکو حکام کو ہر طرح کی مدد فراہم کر نے کی یقین دھانی کروائی۔ان ہوں نے تفصیلات بتا ئے ہو ئے کہا کہ بقایاجات کی ریکوری اور بجلی چوری کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔کمشنر ہزارہ ڈویژن سیدظہیر السلام نے کہا ہے کہ ہزارہ ڈویژن میں بجلی نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی سطح پر پیسکو حکام کے ساتھ مشاورت سے جامع منصوبہ بندی وضع کی گئی ہے جس میں بجلی بقایاجات ادا نہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس لئے عوام بجلی بقایاجات کی ادائیگی میں پیسکو حکام کے ساتھ تعاون کریں۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن نے ڈائریکٹر جنرل پیسکو کو یقین دلایا کہ ہزارہ ڈویژن میں بجلی چوری اور کنڈا کلچر کے خاتمے اور نادہندگان سے بقایاجات کی ریکوری کیلئے حکومتی کی طرف سے جاری کردہ احکامات کے مطابق بلاتفریق کاروائی کی جارہی ہے جس سے ہزارہ ڈویژن میں لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی آجائے گی۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June