پیٹرول ڈیزل مہنگا کرنے کے خلاف بالاکوٹ میں جما عت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

بالاکوٹ جے آئی کا احتجاج

جماعت اسلامی بالاکوٹ کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ حکومت سے فوری طور پر قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بالاکوٹ کی مرکزی جامع مسجد سمیت مختلف مساجد کے باہر پٹرول کی قیمتوں میں 15اور ڈیزل کی قیمتوں میں 19روپے اضافہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا احتجاجی مظاہرہ میں امیر جماعت اسلامی بالاکوٹ حاجی فضل الرحمان سجاد اعوان رفاقت علی ق دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کو پہلے ائی ایم ایف کے سامنے لٹا دیا اب گردن آگے کردی تاکہ عوام کی گردن پر چھری پھیری جائے ہم کسی صورت اس ظلم کو نہیں مانتے اج گیارہ بجے امیر جماعت اسلامی کی ہدایت پر پاکستان بھر کی طرح عوام سڑکوں پر نکلے اور تیرہ حکومتوں کی مسلط کردہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں