مانسہرہ کے کے ایچ پر دھرنا پی ٹی آئی کے سات رہنما اور ورکر گرفتار ضمانت پر رہا
مانسہرہ سٹی پولیس نے شاہراہ ریشم چھ گھنٹوں تک ٹریفک کیلئیے بند کرکے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف مانسہرہ کے 170 افراد کیخلاف مقدمہ درج کے سات کوگرفتار کر لیا تھانہ سٹی مانسہرہ میں زیردفعات 341_188 کے تحت درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہیکہ پی ٹی آئی مانسہرہ کے سردارخان۔زیارت گل۔نبیل۔ذوالقرنین شاہ۔اکرام غازی۔آفتاب شاہد سمیت 170 افراد نے عمران خان کی گرفتاری پر شاہراہ قراقرم کو ٹاون شپ کے قریب چار بجے سے رات دس بجے تک ٹریفک کیلئیے بند رکھا ۔سٹی پولیس نے سردار خان ۔نیازسرخیلی۔زیارت گل ۔نبیل۔ذوالقرنین شاہ۔اور اکرام غازی سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیاہے جنہیں گزشتہ روز جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیاہے جہاں تمام سات افراد ضمانت پررہاہوگے ہیں ۔