*تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کامیاب کاروائی ۔*
*چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03 رکنی بین الصوبائی چور گروہ گرفتار ،قبضہ سے مجموعی طور پر رقم مبلغ 01 لاکھ 32 ہزار روپے ،01 عدد مسروقہ موٹرسائیکل ،01 عدد موٹرکار اور دیگر سامان برآمد ۔*
تھانہ کوٹ نجیب اللہ چوکی پنیاں کی حدود بھیرہ سے مورخہ 06.06.2023 کو رات کے اوقات میں دوکان سے چوری ہونے کا واقع رونما ہوا ۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380/34PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد عارف کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور سرقہ شدہ سامان کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ نے ہمراہ انچارج چوکی پنیاں و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور کی زیر نگرانی مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد مشتبہ گان کو تھانہ میں لاکر انٹاروگیٹ کیا ۔دوران انٹاروگیشن عمران عرف مانی ولد حکمداد ،مقصود ولد منوردین ساکنان شاہ پور ٹیکسلا اور خرم شہزاد ولد عبدالغفور سکنہ کھوئی ناڑہ حال حطار نے چوری کا اعتراف کیا۔ ملزمان نے قبل ازیں کانگڑہ کالونی فرنیچر کی دوکان ،بٹراسی فرنیچر کی دوکان اور تھانہ مکھنیال کی حدود کوہالہ سے ایک رات میں چار دوکانوں کے تالے توڑنے اور ہلی سے موٹرسائیکل سرقہ کرنے اور دیگر مقامات پر بھی چوریاں کرنے کا انکشاف کیا۔ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے قبضہ سے مجموعی طور پر رقم مبلغ 01 لاکھ 32 ہزار روپے ،01 عدد مسروقہ موٹرسائیکل ،01 عدد موٹرکار اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔