تھانہ سٹی کی حدود میں موٹر چوری اور برآمدگی کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ مانسہرہ سے کروڑی اوگی کے رہائشی عبدالقدیر نامی شخص کا موٹرسائیکل چوری کرنے والے پانو ڈھیری اور ٹھاکرہ کے رہائشی گرفتار ، چوری کیا گیا موٹرسائیکل برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں سردار ولی ولد محمد نظیر سکنہ پانو اور انیس الرحمن ولد حبیب الرحمن سکنہ ٹھاکرہ شامل ہیں۔
جبکہ ایک دوسری اطلاع کے مطابق سوشل میڈیا پر بیدڑہ گاؤں سے موٹر سائیکل چوری ہونے کی اطلاعات منظر عام پر آئی ہیں اور دو نامعلوم چوروں کی فوٹیج وائرل ہو گئی ہے۔