ایبٹ آباد: گزشتہ رات چھانگلہ گلی کے مقام پر موٹر کار کھائی میں جاگری تھی۔حادثے میں اسلام آباد کی رہائشی فیملی کی خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔
ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو مری ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ آج صبح ریکوری ٹیم کو مدد کے لیئے طلب کی گیا۔
ریسکیو ریکوری ٹیم نے تین گھنٹوں کی انتھک محنت اور موسم کی سختی کی باوجود گہری کھائی سے موٹر کار کو ریکور کرلیا۔