مانسہرہ پولیس نے ایک اور خاتون کو اس کا حق دلوا دیا ، حق مہر میں دی گئ زمین کا قبضہ عدالت کے حکم پر مسمات (ن) کو دلوا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسمات (ن) کو تھانہ شنکیاری کی حدود ڈھوڈیال ارغوشال کے مقام پر 1 کنال ساڑے 19 مرلے زمین حق مہر میں ملی ہوئ تھی جو سسرال والے زمین کا قبضہ اس کو دینے سے انکاری تھے۔اور زمین کا مطالبہ کرنے پر دھمکیاں دیتے تھے۔
اے۔ایس۔پی نایاب معز نے تھانہ شنکیاری سے پولیس نفری ، تحصیلدار اور حلقہ پٹواری کے ہمراہ عدالت کے حکم پر موقع پر جا کر زمین کا قبضہ مسمات (ن) کو واپس دلوا دیا۔