پیشہ ورانہ فرائض میں کمی کوتاہیوں کو دورکیا جائے، غفلت کے مرتکب افسران و جوانوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ، ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کی ایبٹ آباد پولیس افسران سے میٹنگ کے دوران ہدایات
ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز جرائم پیشہ افراد ، منشیات فروشوں کیخلاف عملی کارروائیاں عمل میں لائیں ، ڈی آئی جی ہزارہ
ایبٹ آباد() ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کی زیر صدارت ضلع ایبٹ آباد کے پولیس افسران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل، ایڈیشنل ایس پی عارف جاوید، ایس پی انوسٹی گیشن سید مختار شاہ اور ضلع ایبٹ آباد کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ فراءض میں کمی کوتاہیوں کو دور کرکے فراءض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیئے جائیں ، غفلت کے مرتکب افسران و جوانوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ۔ پولیس ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی پولیس رولز کے مطابق یونیفارم استعمال کیا جائے ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اس بات کو یقینی بنائیں کہ اہم مقامات اور شہری کے داخلی و خراجی راستوں پر سیکیورٹی فراءض سرانجام دینے والے ہیلمٹ جیکٹ کا استعمال ہر صورت کریں آئندہ خلاف ورزی کے مرتکب پولیس افسران و جوانوں کیخلاف محکمہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز جرائم پیشہ افراد ، منشیات فروشوں کیخلاف عملی کارروائیاں عمل میں لائیں ۔ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کی شکایات کوبہتر انداز سے سنا جائیں اور قانون کے مطابق انکی ہر ممکنہ قانونی مدد کی جائے ۔ آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کی سیکیورٹی کا روز مرہ کی بنیاد پر جائزہ لیں ۔