بٹگرام پولیس
ایک گھرانہ جو شدید اختلافات کی لپیٹ میں تھا ۔ بات طلاق تک جا پہنچی تھی ۔ معصوم بچے بکھرنے والے تھے ۔ ڈی آر سی نے بڑی محنت سے اس گھرانے میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اختلافات کا خاتمہ کر کے معصوم بچوں اور گھر کو برباد ہونے سے بچا لیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کو مسمات (ج) نے فریاد کی کہ اس کے گھر کو تباہی سے بچا لیا جائے ۔ جس کی فریاد پر معاملہ ڈی آر سی کو ریفر کیا جا کر فوری کاروائی کا آغاز ہوا ۔ انتہائی محنت طلب کوشش کے بعد اس خاندان کو ایک کر دیا گیا ۔ اور معصوم بچوں کو دربدر ہونے سے بچا دیا گیا ۔ جو اب اپنی چھوٹی سی دنیا میں ہنسی خوشی آباد ہیں ۔
ترجمان بٹگرام پولیس