مانسہرہ سیف سٹی پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے گا شہر میں تیس کیمرے لگائے جائیں گے
ٹی ایم اے کے ساتھ مل کر غیر قانونی اڈے ختم کئے جائیں ۔۔روڈ بلاک کر کے لوگوں کو تکلیف دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کا
مرکزی انجمن تاجران مانسہرہ کے وفد سے ملاقات میں اظہار خیال ۔
انجمن تاجران کے مرکزی صدر ملک شکیل اعوان جنرل سیکرٹری رضا محمد خان چہرمین ناصر مسعود خان مبارک تنولی سابق صدر شعیب خان راجپوت اور دیگر نے اس موقع پر تاجروں اور شہر کے مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا .
ڈی پی او نے تجاویز نوٹ کیں اور تاجروں اور عوام کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں مانسہرہ پولیس ہر حال میں لوگوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئے کوتاہی کرنے والے کسی افسر یا اهلكار کو مانسہرہ میں رہنے نہیں دیا جائے گا.