ڈی آر سی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہی ہیں جو عوام کو مفت اور آسان انصاف فراہم کر رہی ہیں۔(ظہور بابر آفریدی)
ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں صرف خیبرپختونخواہ پولیس نے عوام الناس کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کرکے ڈی آرسی کا قیام عمل میں لایا اور اس کو ہر قسم کے سیاسی و انتظامی دباؤ سے بالاۓ طاق رکھتے ہوئے عوام الناس کے مسائل حل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ یہ بات وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ممبران ڈی آر سی عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار بلاخوف ادا کریں۔ میرا ہر قسم کا تعاون ڈی آر سی کے ساتھ ہر وقت رہے گا۔