کاغان ۔پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کا جلسہ
پرویز خٹک کا پی ٹی آئی کو کے پی میں حکومت بنا نے کا چیلنج پی ٹی آئی کے سا ٹھ فیصد لوگ ہمارے ساتھ ہیں
کے پی میں اگلی حکومت ہم بنائیں گئے
عمران خان فرعون ہیں جو کسی کو انسان ہی نہیں سمجھتا پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سال میں وفاقی حکومت نے کچھ نہیں کیا خیبر پختون میں میں نے اور محمود خان نے صحت انصاف کارڈ اور دیگر عوامی منصوبے شروع کئے پرویز خٹک کا خطاب
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے مرکزی صدر پرویز خٹک نے کاغان میں سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ کے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ عمران خان نے جھوٹ بول کر نوجوان نسل کو تباہ کیا، وہ چاہتے تھے کہ ہم اداروں کے ساتھ جنگ کریں ، عمران خان جمہوریت پسند نہیں بلکہ ڈکٹیٹر تھا مجھے استعمال کرکے وفاق میں حکومت بنائی، پی ٹی آئی میں کارکنان اور عہدیداروں کی کوئی قدر نہیں، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب کی ایک ٹکے کی عزت نہیں ہماری صوبہ میں حکومت آچکی ہے ہم ان لٹیروں سے قبضہ لیں گے اور وہ انکھیں ملتے رھیں گے
پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کو چیلنج ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت قائم کرے گی میں زندگی میں پہلی بار کاغان آیا ہوں قدرتی حسن سے مالامال اس وادی میں صوبائی حکومت کے تعاون سے شاہراہ کاغان کی تعمیر کرینگے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جتنا قریب میں رہا ہوں دیگر پارٹی راہنماوں کی سوچ سے بھی باہر ہے، عمران خان فنڈ کے مطالبہ پر کہتے تھے کہ بجلی، سڑکوں اور پانی کی فراہمی سے کوئی ووٹ نہیں دیتا، پرویز خٹک نے مزید کہ انتخابات میں ان لیڈروں کو عوام پیاری ہوتی ہے جبکہ بعد میں ان کو خاندان پیارا ہو جاتا ہے جن کو 2010میں پی ٹی آئی میں لایا تھا ان کو واپس لاوں گا، عمران خان نے مجھے وزیر داخلہ اور صدر بنانے کا جھانسہ دے کر سیاست سے ہی نکالنا چاہتا تھااس عمران نے جھوٹ بول کر نوجوانوں کو ورغلایا اورچاہتے تھے ہم اپنے اداروں سے جنگ کریں وہ چاہتا تھا کہ پارٹی میں اس سے بڑا لیڈر کوئی نہ ہو، عمران جہاں پھنس گیا ہے اس کا نکلنا مشکل ہے، ہماری حکومت صوبے میں آچکی ہے اب عملی کام نظر آئیں گے، ساڑھے تین سال عمران خان کے ساتھ وقت ضائع کیا، عمران کے ذہن میں تکبر ہے جس کو الیکٹیبل چھوڑ کر جا رہے ہیں،میں سب لیڈروں کو قریب سے جانتا ہوں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ یہ لوگ اپ کے مخلص نہیں سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ چند ماہ کی حکومت نے کرپشن کا بازار گرم کیا اج لوگ خودکشی پر مجبور ہیں صوبہ کو صحت کارڈ جیسی سہولت دی ہے اچار حکومت نے ہمارے دور کے منصوبوں پر تختیاں لگائیں تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں شامل ہونے والے سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے کہا کہ ہم پرویز خٹک اور محمود خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے جب ہمیں معلوم ہوا کہ پی ٹی ائی کا نظریہ انتشار ہے تو اس پارٹی کو چھوڑ دیا