بٹگرام : ٹنڈول بالا تحصیل آلائی کاغریب شخص انصاف کے حصول کے لیے بٹگرام پریس کلب پہنچ گیا۔گل صادق پریس کانفرنس کے دوران پولیس رویئے پر آبدیدہ ہوگئے،فوری انصاف کے لیے آئی جی پی خیبرپختونخواہ،ڈی آئی جی ہزارہ،ڈی پی او بٹگرام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈول بالا تحصیل آلائی کارہائشی گل صادق نے بٹگرام پریس کلب میں بٹگرام پولیس کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 9ماہ قبل خطیف،ریاض پسران مظفرنے فائرنگ کرکے میرے بیٹے امجد کوزخمی کیاجو کہ عمربھر کے لیے معذور ہو گیا اس کے علاج پر میں نے اپنی جمع پونجی لگادی ۔
لیکن میرا بیٹا معذوری سے نہیں بچ سکاانہوں نے کہاکہ واقعے کی ایف آئی آر درج تو کی گئی لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے مجھے بھی خطیف،ریاض پسران مظفرسے شدیدخطرات لاحق ہیں اور اب ان کی وجہ سے میں ترک سکونت پر مجبور ہواہوں انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سونیاشمروزخان سمیت اعلی پولیس افسران سے درخواست کی کہ میں غریب ہوں مجھے انصاف فراہم کیاجائے اور ایف آئی آر میں نامزدملزمان کوگرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں اور ان کوکوئی کچھ کہنے والا نہیں،انہوں نے کہاکہ تین چار مہینے پہلے ہم نے پریس کانفرنس کی تھی جس پر پولیس حرکت میں آگئی تھی لیکن پزنگ پولیس کےاہلکارنے وہاں جاکر ہم سے سادہ کاغذپر دستخط لیے اور اس کے بعد معاملہ خاموش ہوگیا،ملزمان کی طرف سے راضی نامے کے لیے دباؤ اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں پولیس مجھے انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔