بٹگرام :- چیئر لفٹ حادثہ میں 6 طلباء اور دو مقامی افراد کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ریسکیو کیا جا کر 8 قیمتی زندگیوں کو محفوظ کیئے جانے پر بٹگرام پولیس کے افسران اور جوانوں نے اپنے رب کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کرنے ، ختم قرآن مجید اور دعا کا جامع مسجد پولیس لائینز بٹگرام میں اہتمام کیا ۔
پاک آرمی ، پولیس ، ضلعی انتظامیہ ، ریسکیو 1122 ، الخدمت فاؤنڈیشن ، محکمہ صحت ، مقامی اور دیگر علاقوں سے آنے والے رضاکاروں ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی مشترکہ کاوشوں سے آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام کو پہنچا ۔ تمام اداروں اور عوام نے یک جان ہو کر اپنی بساط سے بڑھ کر کردار ادا کیا ۔ مقامی افراد نے انتہائی پریشانی اور دکھ کے عالم میں بھی بڑے پن کا ثبوت دیتے ہوئے دوردراز علاقوں سے آنے والے رضاکاروں کا خیال رکھا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کی ہدایت پر آج جامع مسجد پولیس لائینز بٹگرام میں گزشتہ روز چیئر لفٹ حادثہ میں پھنسے 8 افراد کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد محفوظ کیئے جانے پر رب کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے ۔ ختم قرآن مجید کیا گیا ۔ اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔
عوام نے بے مثال اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کیا ۔ اور پورے ملک و قوم نے ان زندگیوں کی حفاظت کے لیئے خصوصی دعائیں کیں ۔ جن کی دعاؤں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے تمام کو محفوظ رکھا ۔ اور کامیابی سے ہمکنار کیا ۔