کراچی میں تحریک انقلاب ہزارہ کے دفتر پر مافیا کا حملہ فائرنگ اور توڑ پھوڑ سات لاکھ روپے بھی لوٹ لیے مقدمہ درج

تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ ڈسٹرکٹ ویسٹ خیرآباد کراچی کے آفس پر ٹینکر مافیا کا حملہ فائرنگ کی دفتر میں توڑ پھوڑ اور قیمتی سامان بھی لے اڑے حملہ رات کے وقت کیا گیا تحریک انقلاب کے رهنما فوری طور پر دفتر پہنچے اور ایف آئی آر درج کرائی جس کے مطابق مسلح افراد نے دفتر پر فائرنگ کی موجود لوگوں کو یرغمال بنا کر سات لاکھ روپے اور دیگر سامان لوٹنے کے علاوہ توڑ پھوڑ بھی کی تھانہ منگو پیر پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی
تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کے چیئرمین سید مصدق شاہ نے اپنے موقف میں کہا کہ حملہ آوروں نے ہزارہ وال قوم کی غیرت کو للکارا ہے تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ اس بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے
ہزارے وال ایک غیرت مند اور بہادر قوم ہیں ہم ہزارہ وال قوم کی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ کوئی بھی ہزارہ وال قوم کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کا سوچ بھی نہیں سکتا
ان کا کہنا تھا کہ
ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں