کرکٹ کی دنیا سے تازہ ترین خبر کے مطابق مانسہرہ میں عید کے دوسرے دن منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں سردار شیراز کی ٹیم (سردار شیراز پی ٹی آٸ 11) بھرپور حصہ لے گی۔
ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے کھلاڑی آجکل خوب تیاری کر رہے ہیں اور ان کا جذبہ یہ بتا رہا ہے کہ ان شاء اللہ ٹورنامنٹ کی ٹرافی وہ ضرور لے کر رہیں گے. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ سردار شیراز پی ٹی آی11 ٹیم کے کپتان سردار شیراز نے کہا کہ ہم ان شاء اللہ یہ ٹرافی لینے کے لیے اور مخالفین ٹیموں کو شکت دینے کے لیے بھرپور انداز سے تیاری کر رہے ہیں ۔
ٹورنامنٹ میں ٹوٹل چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ٹورنامنٹ چکیاہ روڈ بیلہ گروانڈ میں کھیلا جاۓ گا عوامی سروے کے مطابق سردار شیراز کی ٹیم کے کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔