کلر کہا ر حادثہ بارہ افراد جان بحق پچیس زخمی ۔۔

لاہور: کلر کہار کے قریب موٹروے پر مسافر بس کو خوفناک حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔جب کہ پچیس افراد زخمی ہو گئے
ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ حادثے میں 12 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 25شدید زخمی ہیں، بس ایم 2 کے ذریعے راولپنڈی سے جھنگ جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے سے اسے حادثہ پیش آگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں