کوہستان، (۔) واپڈا کے مظالم کے خلاف کوہستان اپر کے معززین کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں علماء کرام، معززین علاقہ، سوشل ایکٹویسٹ ، یوتھ ، بلدیاتی نمائندگان و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت ۔ تمام شرکاء نے واپڈا کی جانب سے عوام پر کئے جانے والے تمام مظالم ، زیادتیوں کے خلاف پورے اپر کوہستان کو متحدہ ہوکر مظبوط ، منظم تحریک کا آغاز کرنے پر زور دیا ،داسو ڈیم کے شروع دن سے آج تک واپڈا کی جانب سے کوہستان اپر کے عوام کیساتھ ظلم و زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج تک متاثرین سمیت تمام اپر کوہستان کے لوگوں کے جائز حقوق انہیں نہیں دئے گئے ہیں ۔ داسو ڈیم کے اندر ملازمتوں سے لیکر زمین کا معاوضہ ہو یا پھر چولہا پیکیجز سب میں انتہائی درجے کی زیادتی و حق تلفی جاری ہے ۔بیرونی بھرتیاں اُسی طرح جاری ہے اس کے علاوہ سوشل سیکٹر کی ترقی livelihood plan ہو یا دیگر مختلف مراعات سمیت ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ بھی صحیح استعمال میں نہیں لارہے ہیں۔اس حوالے سے یہ اعلامیہ جاری کیا ہیکہ 23 تاریخ کو چاروں تحصیل کے چیرمین اور تمام معززین کا دوبارہ جرگہ رکھا گیا ہے جس میں ایک مدلیل ایکشن کمیٹی تشکیل دی جائیں گی اور آگے کا مظبوط لائحہ عمل طے کیا جائیں گا ۔ اس کے علاہ گزشتہ دنوں فیلڈ اسسٹنٹ انسپکٹر کے پوسٹوں پر باہر سے جو لوگ آئیں ہے اُن کو مکمل اطلاع ہیکہ کام کے سائیڈ پر جانے پر مکمل پابندی ہے۔ اگر کوئی بھی سائیڈ پر گیا تو اُس کا زمہ دار وہ خود ہوگا ۔ 23 تاریخ کا جرگہ انتہائی اہم ہے اسلئے چاروں تحصیل چیرمین سمیت چاروں تحصیل کے معززین اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June