ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان کے وژن کے مطابق پولیس کا عوام رابطہ مہم کے تحت دُشمنیوں کو دوستی میں تبدیل کرنے کا سفر کامیابی سے جاری ہیں۔جالکوٹ میں 3 سال قبل فریقین سراج خان سکنہ داسو شیرولی ولد حضرت خان سکنہ جالکوٹ کے مابین تنازعہ شروع ہو گیا تھا جس کے بعد دونوں اقوام نے ایک دوسرے پر بھاری مالی نقصانات کے بھی دعوے کیے جس سے دونوں اقوام کے مابین مستقبل قریب میں امن و آمان کا بھی شدید اندیشہ تھا.
علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اور دُشمنی کے خاتمے کیلئے باچا سید ایس ایچ او جالکوٹ نے ڈی ایس پی سجاد محمد کی نگرانی میں علاقہ مشران کیساتھ ملکر صلح کرانے کی کوششیں شروع کر دی، پولیس اور علاقہ مشران کی کاوشیں رنگ لے آئی۔ دونوں فریقین نے بغلگیر ہو کر خوشی اور اتفاق سے رہنے کا عہد کر لیا۔عوام نے علاقے کے مسائل کے حل اور امن و امان برقرار رکھنے پر پولیس اور مشران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔