کوہستان پولیس اہلکاروں اور فیملی کے لیے سستے اور فری علاج کا ماہدہ

ڈی پی او کوہستان لوئر محمد جمیل اختر (PSP) کا کوہستان کے تاریخ میں پہلی بار حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین کو سستی پرائیویٹ طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم قدم۔
میرا مقصد حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین ان کے والدین ، بیوی بچوں کو پرائیویٹ سستی اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔محمد جمیل اختر۔
ہمارے لیے یہ بات باعث فخر ہوگی کہ ہم اپنے پولیس ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرسکیں مینجنگ ڈائریکٹر الشفاء میڈیکل کمپلیکس حافظ الاسد خان کی ڈی پی او کوہستان لوئر کو یقین دہانی۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ محمد اعجاز خان کے ویژن کے مطابق ڈی پی اوکوہستان لوئر محمد جمیل اختر (PSP) کا حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین ان کے والدین ، بیوی، بچوں کو سستی طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سےالشفاء میڈیکل کمپلیکس کے مینجنگ ڈائریکٹر حافظ الاسد خان کے ساتھ MOU سائن کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر نے کہا کہ میرا مقصد حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین ان کے والدین ، بیوی ، بچوں کو سستا اور بہتر میڈیکل سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے جس میں آپکا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پولیس ملازمین کو ہسپتال میں دوران علاج معالجہ کے اخراجات میں خصوصی رعایت دی جائے، اسطرح میڈیکل لیبارٹریز اور میڈیکل سٹورز پر ادویات کی قیمتوں میں بھی رعایت فراہم کی جائے گی۔
مینجنگ ڈائریکٹر الشفاء میڈیکل کمپلیکس نے ڈی پی او کوہستان لوئر سے اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ پولیس ملازمین ہمارے بھائی ہے اور ہمارے لیے یہ بات باعث فخر ہوگی کہ ہم اپنے پولیس ملازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں، جس پر ڈی پی او کوہستان لوئر نے انکی اس کاوش کوسراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں