کوہستان پل سے گزرتے ہوے تین لڑکیاں دریا میں ڈوب گئیں
ضلع اپرکوہستان کی تحصیل کندیا میں 3 لڑکیاں دریاکاعارضی پل عبورکرتے ہوئےگائے کی ٹکر سے گرکرپانی میں ڈوب گئیں
ڈی پی اواپرکوہستان خالد خان کے مطابق 15 سالہ لائبہ اسکی 12 سالہ بہن روبینہ اور13 سالہ کزن زاہدہ سیال درہ میں دریاپر قائم عارضی پل عبورکررہی تھیں کہ مخالف سمت سے آتی گائے نے ٹکر مارکر انہیں دریامیں گرادیا۔مقامی افرادنے شام تک تینوں کو ڈھونڈنے کی سرتوڑ کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے ۔تیز پانی اور اندھیرے کیوجہ سے تلاش کاکام کل صبح دوبارہ شروع کیاجائےگا