ہریپور : کہکہ 16 سالہ لڑکے سے اسلحہ کی نوک پرجنسی ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تھانہ صدر کی حدود کہکہ میں مورخہ 23.03.2023 کو 16 سالہ لڑکے کے ساتھ اسلحہ کی نوک پر جنسی ذیادتی کا واقع رونما ہوا ۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 377/511 PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر محمد حفیظ اور ایس ایچ او تھانہ صدر سعید الرحمان کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم شکیل ولد حبیب الرحمان سکنہ کہکہ کو گرفتار کر لیا ۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔