آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج سوات کی ساتویں
کلاس کی طالبہ عائشہ ایاز نے تھائی لینڈ میں چھٹی ہیروز تائیکوانڈو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں 1 سلور اور 2 برانز میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا.
عائشہ ایاز نے تمغے جیتنے کے ساتھ ساتھ ان مقابلوں میں مجموعی طور پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی
حاصل کیا.
عائشہ ایاز سوات کی سب سے کم عمر بین الاقوامی تائیکوانڈو اسٹار ہیں جنہوں نے 8 سال کی عمر سے لگاتار 7 بین الاقوامی تمغے جیتے ہیں.
عائشہ ایاز دبئی میں دو بار گولڈ میڈل بھی جیت چکی ہیں. 2022 میں تھائی لینڈ میں طلائی، چاندی اور 2023 ہیروزانٹرنیشنل چیمپئن شپ میں چاندی اور 2 کانسی کا تمغہ حاصل کر چکی ہیں.