سیالکوٹ یا غالبًا گوجرانوالہ کا واقعہ ہے کہ عباس اور لائبہ نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی،جس کا لڑکی کے گھر والوں کو رنج تھا، لڑکی کے گھر والوں نے صلح کے بہانے گھر بلا کر عباس، لائبہ اور اور لڑکے کی ماں شمع کو فائرنگ کرکے ق-تل کر دیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے ایک ملزم عثمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عثمان لائبہ کا کزن ہے جس کی دو سال قبل لائبہ سے منگنی یا نکاح ہوا تھا جو کہ ختم ہو چکا تھا، پولیس مزید لڑکی کے بھائی، ماں اور باپ کو تلاش رہی ہے جو کہ کروائی کے بعد فرار ہو گئے تھے
پورٹس کے مطابق بےپناہ کوششوں کے باوجود جب گھر والے نا مانے تھے تو لڑکی نے کورٹ جا کر پسند کی شادی کی تھی۔ محلے والوں اور لڑکے کے گھر والوں کے مطابق دونوں میاں بیوی اس شادی سے بہت خوش تھے اور دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے۔