مقامی آبادی نے سردار شوکت اقبال کی زیر نگرانی جی۔ڈی۔اے کے عملے کو تھائی سے نتھیا گلی تک صفائی مکمل کرنے پر مبارکباد کا مستحق قرار دیا ہے۔ سردار شوکت اقبال نے کہا ہے کہ جس طرح جی ڈی اے نے سردیوں میں مری روڈ سے برف صاف کر کے سڑک کو ٹریفک کی روانی کے لیے بحال رکھا اسی طرح مین روڈ اور ٹاؤن شپ کی صفائی سے نتھیا گلی آنے والے سیاح کو صاف ستھرا ماحول ملے گا جس میں سیاح سیر سے لطف اندوز ہو سکیں گے اور واپسی پر یہاں کی حسین یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔
گلیات قدرتی حسن سے مالامال صحیح معنوں میں ایک صحت افزا مقام ہے جسے دیکھنے اندرون پاکستان کے ساتھ بیرون ملک سے بھی ہزاروں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ گلیات میں سیاحت کے فروغ سے ملکی معاشیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہاں کی مقامی کمیونٹی کو بھی روزگار کے بہتر مواقعے میسر آتے ہیں۔ گلیات ہم سب کا ہے لوکل کمیونٹی کو بھی ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اپنی تجاویز اور مفید مشوروں سے نوازنا چاہیے تاکہ سیاحوں کے لیے بہتر اقدامات کیے جا سکیں ۔