ہریپور : ہریپور شہر مین بازار کی گنجان آبادی میں نا معلوم وجوہات سے گھر میں آ گ بھڑک اٹھی ۔آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، ٹریفک انچارج ہری پور الیاس فرید، ینگ تاجر گروپ ہری پور کے صدر ملک وجاہت محبوب اعوان، SHO سٹی عبدالغفور، و دیگر اہل علاقہ بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔ ریسکیو 1122 کی دو فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔