سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی
سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں 4 کا تعلق نائیجریا سے ہے
گرفتار ملزمان میں ایڈی ازوبکے، ڈوناٹس چیبیکئو، جیوفرے اموبی، اونیوبسی انتھونی اور محمد تسلیم شامل
ملزمان کو شمس کالونی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزمان فیس بک کے ذریعے تحائف کا جھانسہ دے کر عام شہریوں سے پیسے ہتھیاتے تھے۔
ملزمان خود کو مختلف بیرون ممالک کے خاتون شہری ظاہر کرتے ہوئے اپنے جال میں پھنساتے تھے۔
ملزمان تحائف کا لالچ دے کر رابطہ کرتے اور کسٹم، ڈلیوری چارجز کے نام پر پیسے بٹورتے تھے۔
ملزمان نے شکایت کنندہ سے 13 لاکھ روپے سے زائد پیسے ہتھیائے۔
ملزمان نے مذکورہ رقم مختلف بینک اکاونٹس میں منگوائی۔
ملزمان تحائف کی وصولی کے لئے مزید رقم کا تقاضہ بھی کر رہے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔
ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے