بٹگرام گھروں میں داخل ہو کر گھروں کا صفایا کرنے والا گروہ نو سال بعد گرفتار
2014/ سے یہ گروہ واردتیں کرتا رہا مگر پکڑا نہیں گیا
ڈسٹرکٹ بٹگرام کی تحصیل تحصیل آلائی گھروں میں گھس کر چوریاں کرنے والا چور تھانہ بنہ پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل الائی نذیر خان نے ایس ایچ او تھانہ بنہ انسپکٹر امجد علی عباسی اور ٹیم کے ہمراہ گزشتہ شب مجرم اشتہاری راج محمد عرف محمدے ولد سیدر قوم سواتی سکنہ کاڑ پوکل آلائی کو کامیاب چھاپہ زنی کر کے گرفتار کر لیا ۔ مجرم اشتہاری 2014 سے لوگوں کے گھروں میں گھس کر چوریاں کرنے کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔