دہشت گردی اور سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب ملزم اشتہاری گرفتار۔
مفرور ملزم نے کچھ روز قبل دوران چھاپہ زنی پولیس جوان کو زخمی کرنے میں بھی ملوث تھا۔
ملزم انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں تھانہ صدر پولیس کو مطلوب تھا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر کیڈٹ عامر خان ہمراہ نفری پولیس کے حدود تھانہ میں موجود تھے کہ اپنے زرائعے سے ملزم اشتہاری کی پنڈ ہاشم خان سوکا میں موجودگی کی اطلاع ملی جو اس اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر عمرحیات کی زیر نگرانی پنڈ ہاشم خان سوکا میں کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم ناصر ولد عبدالطیف سکنہ پنڈ ہاشم خان کو گرفتار کرلیا۔ملزم مقدمہ علت 298 جرم 506.34/512 ،مقدمہ علت 54 جرم 9D/CNSA اور مقدمہ علت 217 جرم 324.353.34/7ATA میں تھانہ صدر پولیس کو مطلوب تھا ۔ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے ۔