تھانہ بیڑ کی حدود بدھوڑہ میں 16/15 سالہ بچی سے جنسی ذیادتی کا واقع رونما ہوا ۔بچی کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 376.388C..53CPA.34PPCپاکستان تعزیرات کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر عمر حیات اور ایس ایچ او تھانہ بیڑ خالد رحمٰن کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ بیڑ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر کی زیرنگرانی کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عمیر اور عتیق پسران شفیق رحمٰن سکنہ بدھوڑہ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔